احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل کیس میں 10 گواہوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کر دیئے ،سماعت 12جولائی تک ملتوی

جمعہ 1 جولائی 2016 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے مضاربہ سکینڈل کیس میں 10 گواہوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 12جولائی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ہونے والی سماعت کے دوران پنجاب پولیس کے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل ہوئے گئی سماعت کے دوران اے ایس آئی امیر حسین نے عدالت کو بتایا کہ ملزم راشد کو فراڈ کیس میں کراچی سے گرفتار کیا تھا،ملزم راشد منہاس کے خلاف تھانہ آراے بازار میں 53 لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج ہے،فراڈ کا مقدمہ درج کر کے ملزم راشد منہاس کو چالان کر دیا تھا، سماعت کے دوران ملزم کیزاہد آصف چوھدری موقف اختیار کیا کہ ملزم عبد الرحمن پر مدعی مقدمہ سعید فراڈ ثابت نہ کر سکااور تفتیشی آفیسر نے بھی تسلیم کیا ملزم عبد الرحمن مضاربہ کا کام نہیں کرتا تھا،ملزم راشد منہاس اور عبد الرحمن پر اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام عائد ہے۔

عدالت نے تمام گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے 12جولائی کو طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :