Live Updates

حکمرانوں کے خلاف عید کے بعد تحریک چلائیں گے،کراچی میں پولیس کو غیر سیاسی کئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، گورننس کا نظام بھی بدلنا پڑے گا،شریف برادران نے عدلیہ ، نیب اور الیکشن کمیشن میں لوگوں کو خریدرکھاہے، شریف برادران نے 4 ارب کے الیکشن سے پہلے قرضے لیے تھے،نواز شریف جس طرح 4 حلقے کھولنے سے ڈر رہے تھے، اسی طرح ڈر رہے ہیں، حکومت کو پتہ ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائے جانے والے ٹی او آرز میں وزیراعظم پکڑے جائیں گے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 جولائی 2016 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا آخری دور نظر آ رہا ہے، کراچی میں پولیس کو غیر سیاسی کئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، گورننس کا نظام بھی بدلنا پڑے گا ،اچی میں پولیس کو غیر سیاسی کئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، گورننس کا نظام بھی بدلنا پڑے گا،شریف برادران نے عدلیہ ، نیب اور الیکشن کمیشن میں لوگوں کو خریدرکھاہے، شریف برادران نے 4 ارب کے الیکشن سے پہلے قرضے لیے تھے،نواز شریف جس طرح 4 حلقے کھولنے سے ڈر رہے تھے، اسی طرح ڈر رہے ہیں، حکومت کو پتہ ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائے جانے والے ٹی او آرز میں وزیراعظم پکڑے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ شہر میں شوکت خانم اسپتال کیلئے زمین مل گئی،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے چوری کی اور کہتا ہے خود قانون بناؤں گا، شریف برادران نے عدلیہ ، نیب اور الیکشن کمیشن میں لوگوں کو خریدا ہوا ہے، شریف برادران نے 4 ارب کے الیکشن سے پہلے قرضے لیے تھے،نواز شریف جس طرح 4 حلقے کھولنے سے ڈر رہے تھے اسی طرح ڈر رہے ہیں، حکومت کو پتہ ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائے جانے والے ٹی او آرز میں وزیراعظم پکڑے جائیں گے اس لئے ٹی او آرز میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے، جب تک قوم ان کے سامنے کھڑے نہیں ہوگی اس وقت تک ملک کا کوئی مستقبل نہیں، حکمرانوں نے عدلیہ، ایف بی آر، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں میں لوگ خریدے ہوئے ہیں جن کی مدد سے وہ دھاندلی کر کے اقتدار تک پہنچتے ہیں، تاہم ان کا آخری وقت آگیا ہے اور انہیں جیلوں میں ڈالنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عید کے بعد تحریک چلائیں گے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ لاہور میں مریم نواز کے اسکواڈ میں سے ایک گاڑی نے میری ہمشیرہ کی گاڑی کو ٹکر ماری اور ان پر بندوقیں تانی گئیں، کس نے انہیں اجازت دی ہے کہ اس ملک کو اپنی جاگیر سمجھیں اور شہزادی بن کر گھومیں، یہ ملک میں ایسے پھرتے ہیں جیسے باقی سب ان کے غلام ہیں،انہوں نے کہا کہ مریم نواز کس حیثیت سے اسلام آباد میں بیٹھ کر امور مملکت چلا رہی ہیں اور انہیں ملک کو اپنی جاگیر بنانے کی کس نے اجازت دی ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں نے پیسے لے کر پولیس میں بھرتیاں کیں جس کی وجہ سے محکمہ پولیس کی کارکردگی مایوس کن ہے،جبکہ رینجرز شہر قائد میں بہت اچھا کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے شہر میں جرائم کی وارداتوں میں واضح کمی واقع ہوئی ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی عیادت اور معروف قوال امجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت کے ساتھ شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کی تقریبات میں ں بھی شرکت کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات