مسلم لیگ ن پاکستان میں ترقی کی گاڑی چلاتی رہے گی، امیرمقام

جمعہ 1 جولائی 2016 21:17

پشاور ۔یکم جولائی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) وزیراعظم مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ دھرناسیاست وتربیت کے صوبائی اسمبلی میں نتائج سامنے آنے لگے ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کواکھاڑابنادیاگیاہے،عمران خان سڑکوں پرنکلنے سے پہلے خیبرلیکس ،پیڈولیکس اورسونامی لیکس کاخیبر پختونخواکے عوام کوجواب دیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مدین میں132-KVگرڈسٹیشن کے افتتاح کے بعدایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بحرین اورفتح پورتامیاندم کیلئے دونئے فیڈرزکی بھی منظوردے دی ۔اس موقع پراہلیان مدین اورپارٹی کارکنوں کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم عیدالفطرکے بعدوزیراعظم ہاؤس میں ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے استعفیٰ کامطالبہ کرنیوالے سن لیں کہ 2018کے بعد عوام کی طاقت اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے نوازشریف ہی پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

اپوزیشن واویلاکرتی رہےPML-Nکی پاکستان میں ترقی کی گاڑی چلاتی رہے گی۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے سات سال سے منقطع بحرین سے کالام تک بجلی لائن بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہاکہ سوات اورشانگلہ کوخان خوڑاوردرال خوڑسے بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ لوڈشیڈنگ مکمل خاتمہ ممکن ہو۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کے ساتھ جووعدے کئے تھے انہیں عملی جامہ پہنایاجارہاہے ،حقیقی خدمت اورفلاح وبہودہماری سیاست کامحورہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے ملاکنڈڈویژن کاموازنہ اگرآج سے15سال قبل ملاکنڈڈویژن سے کیاجائے توآج کاملاکنڈ کہیں بہترہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کوانکاحق دہلیز پرپہنچانے کاعمل اسی طرح جاری رہیگا۔