سرداریعقوب کی سیکیورٹی نےڈاکٹر عظمیٰ کی گاڑی کو روکا، کوئی نقصان نہیں ہوا، ان سے معذرت کی اور میرا بیٹا ان کو دروازے تک چھوڑنے گیا: پیپلز پارٹی کے رہنما عاصم گجر

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 21:05

سرداریعقوب کی سیکیورٹی نےڈاکٹر عظمیٰ کی گاڑی کو روکا، کوئی نقصان نہیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جولائی ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما عاصم گجر نے بتایا ہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ سے معذرت کی اور انہیں میرا بیٹا ان کو دروازے تک چھوڑنے گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما عاصم گجر کی جانب سے عمران خان کی ہمشیرہ عظمی خان سے مبینہ بدتمیزی کے معاملے کی وضاحت فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عاصم گجر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب والدہ کی تعزیت کرنے آئے تھے۔

سردار یعقوب کی سیکیورٹی نے ڈاکٹرعظمیٰ کی گاڑی کو روکا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پھر جب پروٹوکول کی گاڑیاں گھرمیں داخل ہوئیں تو انکے پیچھے ڈاکٹرعظمی بھی آگئیں۔ سیکیورٹی گارڈز سے ڈاکٹر عظمیٰ نے جھگڑا بھی کیا۔ پھر ہم نےمعافی بھی مانگی نقصان پورا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور میرا بیٹا انہیں ان کے گھر تک چھوڑنے بھی کیا۔