بھاشا اور دیگر چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے بجلی کی قلت کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، سید خورشید شاہ

جمعہ 1 جولائی 2016 21:05

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھاشا اور دیگر چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے بجلی کی قلت کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، حکومت کو ڈیموں کی تعمیر پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض حلقے ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر ہونے والے احتجاجوں سے توجہ ہٹانے کیلئے کالا باغ پر بیان بازی کر رہے ہیں۔