Live Updates

عمران خان کی بہن کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالا سکواڈ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کا نکلا

سردار یعقوب چودھری عاصم گجر کے گھر تعزیت کیلئے آے تھے ،فریال تالپور ساتھ تھیں یا نہیں تصدیق نہ ہو سکی

جمعہ 1 جولائی 2016 20:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) صوبائی دارلحکومت میں ظہور الٰہی روڈ پر عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالے سکیورٹی سکواڈ کی شناخت ہوگئی اور انکشاف ہوا ہے کہ یہ وی آئی پی سکواڈ وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نہیں بلکہ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کے ساتھ تھا ، سابق صدر آصف زرداری کی بہن اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور ساتھ تھیں یا نہیں تصدیق نہ ہو سکی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب گلبرگ میں ظہور الٰہی روڈ پر پارٹی کے ایک رہنما اور آصف زرداری کے دوست بلاول ہاؤس لاہور کے منیجر چودھری عاصم گجر کے گھر تعزیت کیلئے آے تھے جہاں ان کے گارڈز نے عمران خان کی بہن سے بدتمیزی کی جس کے بعد عمران خان کی بہن کی طرف سے پوچھے جانے پر وہاں موجود افراد نے مریم نواز کا نام لے لیا لیکن مریم نوازاس وقت اسلام آباد میں موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

معمولی سی کھوج کے بعد انکشاف ہواکہ بدتمیزی کرنیوالا سکیورٹی سکواڈ کسی لیگی شخصیت نہیں بلکہ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کیساتھ تھا ۔پولیس نے سکواڈ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ یہ تصدیق نہیں کرسکتے تھے کہ فریال تالپور بھی ساتھ موجود تھیں یا نہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری عاصم نے اقعہ کا علم ہونے پرباہر آکر عمران خان کی بہن سے افسوس بھی کیا اور ان کو گھر میں لے گئے جہاں ان کے گھر والوں نے ان سے ایک بار پھر اظہار ہمدردی کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات