مریم نوازکس حیثیت سے پروٹوکول کے ساتھ لاہور کی سڑکوں پر عوام کو پریشان کرنے کے لئے پھر رہی ہیں ‘جہانگیرترین

پنجاب پولیس عوام نہیں بلکہ شریف خاندان کو تحفظ دینے پر مامور ہے،نوازشریف فیملی کے پروٹوکول سے کب عوام کی جان چھوٹے گی

جمعہ 1 جولائی 2016 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ کے ساتھ بدسلوکی کی شدیدمذمت کرتے ہیں، بچوں کے ہمراہ سفرکرتی نہتی ڈاکٹر خاتون سے پنجاب پولیس کے غنڈوں کی بدتمیزی پنجاب کی حکومت کے لئے شرم کا مقام ہے۔

چیئرمین سیکرٹریٹ میں مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ مریم شریف کس حیثیت سے پروٹوکول کے ساتھ لاہور کی سڑکوں پر عوام کو پریشان کرنے کے لئے پھر رہی ہیں ۔پنجاب پولیس عوام نہیں بلکہ شریف خاندان کو تحفظ دینے پر مامور ہے۔نوازشریف فیملی کے پروٹوکول سے کب عوام کی جان چھوٹے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو حقیر سمجھنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین خان نے عمرسرفرازچیمہ ، اعزاز آصف ، حافظ فرحت اور تحسین گردیزی سے پانامہ لیکس پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ پارٹی تنظیموں کو بھرپور فعال کرنے پر زور دیا گیا ۔جہانگیرترین نے کہاکہ اگر حکومت نے پانامہ لیکس پر ٹی او آر اپوزیشن جماعتوں کے مشورے کے مطابق نہ بنائے تو ہمارے پاس سڑکوں پر آنے سوا اور کوئی راستہ نہیں، عوام کی عدالت میں جائیں گے اور نوازشریف کے خاندان کو احتساب سے بچنے نہیں دیں گے۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی ہے اور الیکشن کمیشن کو ہماری پٹیشن پر جلد عملدرآمد کرنا چاہئے ۔جہانگیرترین خان نے مرکزی رہنماء ابرار الحق سے بھی ملاقات کی اور آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف ہر ووٹر کے پاس پہنچ رہی ہے اور چیئرمین عمران خان پیغا م گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہا آئندہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف اورعوام کی حکومت ہوگی ۔جہانگیرترین خان نے انصاف ریسرچ ٹیم کے ممبران سے بھی ملاقات کی اور انہیں ٹاسک دیا کہ وہ حکومت کی نااہلیوں پر رپورٹ تیار کریں اور ان کی ناقص کاردگی کو عوام کے سامنے لے کر آئیں گے اور انہیں ہر فور م پر بے نقاب کریں گے۔ جہانگیر ترین انصاف ریسرچ ٹیم کی کارکردگی کو سراہاکہاکہ کسی بھی آرگنائزیشن میں ریسرچ ٹیم بہت اہم ہوتی ہے جو حکومت کی ہرغلطی کو ریسرچ کرتی ہے اور ان کی غلط پالیسیوں کو ہائی لائٹ کرتی ہے۔