جمعتہ الوداع پر کوئٹہ میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

مساجد اور امامبارگاہوں پر ااضافی اہلکار تعینات کر نے کے علاوہ چیکنگ کا نظام سخت کیاگیا

جمعہ 1 جولائی 2016 20:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) جمعہ الوداع پر کوئٹہ میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں مساجد اور امامبارگاہوں پر ااضافی اہلکار تعینات کر نے کے علاوہ چیکنگ کا نظام سخت کر دیا گیا ہے ،پولیس احکام کے مطابق کوئٹہ میں جمعۃ الوداع پر دو ہزار پولیس اہلکار مساجد اور امام بارگاہوں کیساتھ ساتھ حساس مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں ، شہر کے داخلی اور خارجی ناکوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے سادہ لباس اہلکار بھی مختلف مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ایف اور پولیس کی سنیپ چیکنگ بھی جاری ہے ، شہرمیں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پابندی عائد ہے ۔

متعلقہ عنوان :