احتساب عدالت کوئٹہ نے بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار کے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خالق آباد سلیم شاہ کو مزید چودہ دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

جمعہ 1 جولائی 2016 20:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) احتساب عدالت کوئٹہ نے بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار کے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خالق آباد سلیم شاہ کو مزید چودہ دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ، مزید بتا رہے ہیں سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو کو عبدالمجید ناصر پر مشتمل احتساب عدالت کوئٹہ میں پیش کیا گیا ،خالد لانگو کے وکلاء نے عدالتے کو بتایا کہ ان کے موکل سے تفتیش مکمل ہو چکی لہذاان کو جوڈیشل کیاجائے تاہم نیب کے پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ خالد لانگو کے خلاف تفتیش میں ان کے مزید سات بینک اکائنٹس کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ان کے خلاف سو منصوبوں میں کرپشن کا معاملہ بھی زیر تفتیش ہے ، نیب نے عدالت سے خلاد لانگو کے ریمانڈ میں مزید چودہ دن کی توسیع کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلی ، دوران سماعت عدالت کے استفسار پر خلاد لانگو نے بتایا کہ کہ وہ نیب اور پولیس کے تعاون سے مطمئین ہے ، وہ پوری طرح تعاون کر رہے ہیں ، انکو رشتہ داروں سے ملاقات میں بھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں ،، خالد لانگو کو اب چودہ جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ،،میگا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم ایڈمنسٹریٹر میونسل کمیٹی خالق آباد سلیم شا ہ کو بھی مزید ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ،،نیب کے تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلیم شاہ سے مزید تفتیش کیلئے ان کے ریمانڈ میں توسیع درکار ہے ، نیب کی درخواست پر عدالت نے سلیم شاہ کے ریمانڈ میں بھی چودہ جولائی تک توسیع کر دی ۔