وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی، 9 ملزمان گرفتار

جمعہ 1 جولائی 2016 20:36

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 9ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے 4کلو 205گر ام چرس ،90لیٹر شراب اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لئے۔ تفصیلات کے مطا بق تھا نہ کورال پولیس کے ایڈ یشنل ایس ایچ او پر و یز اقبال نے ملزم محمد رمضا ن کو کھنہ ڈاک سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1035گر ام چرس ، ملزم محمد ارشد سے 1015گر ام چرس بر آمد کرلی۔

سلطا ن محمو د سب انسپکٹر نے ملزم شوکت محمود کو کھنہ ڈاک سے گرفتار کرکے اس سے 1120گر ام چرس جبکہ ملزم زبیر خا ن کودربا ر عبد اﷲ شاہ کھنہ سے گرفتار کرکے اس سے 1035گر ام چرس بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف تھا نہ کو رال میں مقدمہ نمبر 237,238,239,240مور خہ30-06-16بجر م 9/C نا رکو ٹکس تھا نہ کو رال درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزمان اسد اﷲ ، محمد اسلام ، شاکر اﷲ اور یا د گئی جو کہ افغا نی ہیں متعلق داخلہ و رہا ئش پا کستان کو ئی ثبو ت پیش نہ کر سکے کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 14فار نر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھا نہ لوہی بھیر پولیس نے مخبر کی اطلا ع پر سر چ وارنٹ حاصل کر کے مکان نمبر 2316گلی نمبر NDF-18/2بلا ک نمبر 6نیشنل پولیس فا و نڈیشن سے 90لیٹر شراب اور سامان تیا ری شراب قبضہ پولیس میں لے لیا۔ تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم خلیق مغل کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی جا تی ہے کہ کا ر چوری اور مو ٹر سائیکل چوری کے انسداد کیلئے ضلع بھر میں ٹھو س اقداما ت کیے جا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :