ایران سے کوئٹہ آنے والے 100سے زائد زائرین کا سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر احتجاج

جمعہ 1 جولائی 2016 20:34

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) ایران سے کوئٹہ آنے والے 100سے زائدہ زائرین کا سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ رو ز ایران سے 100سے زیادہ زائرین جو تفتان سے کوئٹہ آنا چاہتے تھے سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر ایف آئی اے روڈ بند کردیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازئی کی زائرین کا موقف تھا کہ وہ ایران میں زیارتیں کرنے کے بعد واپس تفتان سے کوئٹہ جانا چاہتے تھے مگر انہیں سیکورتی فراہم نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انتظامیہ نے ان کو یقین دلایا ہے کہ وہ جلد ان کو سیکورٹی فراہم کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :