تنزلی کا شکار ہونیوالے پولیس افسران نے رینکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نام سے باضابطہ طورپر تنظیم کے قیام کا اعلان کردیا

ریا ض علی شاہ کو 5سال کیلئے صدر منتخب کر لیا گیا ،ایسوسی ایشن مکمل غیر سیاسی ہو گی ، ابتدائی طور پر مقاصد بھی پیش کر دئیے گئے

جمعہ 1 جولائی 2016 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) رینکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب پو لیس کے نام سے باضابطہ طورپر تنظیم کے قیام کا اعلان کردیا گیا،ریا ض علی شاہ کو 5سال کیلئے صدر منتخب کر لیا گیا جبکہ ایسوسی ایشن نے ابتدائی طور پر اپنے مقاصد بھی پیش کر دئیے ہیں۔جس کے مطابق رینکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب مکمل طورپر غیر سیاسی ہو گی اور کانسٹیبل سے لے کر ایس پی رینک تک کی ویلفیئر کا خیال کر ے گی۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن اس بات کیلئے سفارشات اور درخواستیں حکومت کو بھجوائے گی کہ بھرتی کا نظام برادر اسلامی ملک ترکی ، انگلینڈ اور امریکہ کی طرز پر صرف کانسٹیبل بھرتی ہو اور کارکر دگی کی بنیادپر چیف کانسٹیبل مقرر ہو ۔ ایسوسی ایشن سفارش کرے گی کہ کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک کے بچے /فیملی ایک جیسی سہولیات حاصل کریں اور تنخواہ میں بھی معمولی فرق ہو ۔ مندرجہ بالا اقدامات پر عملدرآمد ہونے سے قبل تک پنجاب میں سینئر رینک پر 40/60کا کو ٹہ ایڈیشنل آئی جی رینک تک مکمل کیا جائے گا، انصاف کے تقاضوں کیلئے افسران کی سزا کی کنفرمیشن کیلئے اضلاع میں کمیشن 2002ء پو لیس آرڈر ز کے مطابق موجود ہو ۔ ضلع کو نسل کے نمائندگان پو لیس افسران کی تعیناتی کی سفارش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :