پرویز مشرف کا کوئی سوئس اکاؤنٹ نہیں ہے،ڈاکٹرمحمدامجد

جمعہ 1 جولائی 2016 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل کے چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف کا کوئی سوئس اکاؤنٹ نہیں ہے۔اس حوالے سے بارہا وضاحت جاری کی جاچکی ہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کے ہاتھ صاف ہیں۔

(جاری ہے)

اگر کوئی ان کے سوئس اکاؤنٹس ثابت کرسکتا ہے تو ہم وہ اکاؤنٹس اس کے نام کروادیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک غیرملکی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون پر اپنا ردعمل بیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بے بنیاد اطلاعات کو سستی شہرت کا ذریعہ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو عدالتی چارہ جوئی پر بھی غور کیا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :