مریم نواز جس طیارے میں سوار تھیں اس نے 3بجکر50منٹ پر اسلام آباد سے اڑان بھری‘ سول ایوی ایشن حکام

جمعہ 1 جولائی 2016 20:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے اسلام آباد میں موجودگی بارے سول ایوی ایشن حکام کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے سول ایوی ایشن حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ مریم نواز شریف جس طیارے میں سوار تھیں اس نے تین بجکر 50منٹ پر اسلام آباد سے اڑان بھری اور چار بجکر 30منٹ پر لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کیا ۔