Live Updates

عمران خان کااپنی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ کو ٹیلیفون ،لاہور میں پیش آنیوالے واقعہ سے آگاہی اورخیریت دریافت کی

جمعہ 1 جولائی 2016 20:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ کو ٹیلیفون کر کے لاہور میں پیش آنے والے واقعہ سے آگاہی اور خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان گزشتہ روز دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے اور جہاز کے لینڈ کرتے ہی انہوں نے اپنی بہن عظمیٰ خان سے موبائل فون پر بات کر کے مبینہ طور پر مریم نواز شریف کے پروٹوکول سکواڈکی طرف سے اپنائے جانے والے ناروا سلوک سے آگاہی حاصل کی ۔ عمران خان نے اپنی بہن اور انکے بچوں کی خیریت بارے بھی دریافت کیااور انہیں تسلی دی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :