ڈاکٹر عظمیٰ بے بنیاد الزامات لگانے پر ٹی وی پر آ کر معافی مانگیں ٗ طلال چوہدری

جمعہ 1 جولائی 2016 20:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ بے بنیاد الزام پر معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ لاہور میں ڈاکٹر عظمیٰ کو حراساں کرنے کا جب واقعہ پیش آیا تو اس وقت مریم نواز اسلام آباد میں تھیں۔ رمضان میں جھوٹ بولنے سے پہلے 100 بار سوچنا چاہئے۔ ڈاکٹر عظمی بے بنیاد الزامات لگانے پر ٹی وی پر آ کر معافی مانگیں۔

متعلقہ عنوان :