سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔آزاد علی تبسم

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 20:11

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہب سمیت پاکستان بھر میں سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ سی پیک چین کی قیادت اور عوام کے دلوں سے موجزن ہوا ہے اور آج یہ بے مثال پیکیج پاکستان کی قیادت اور عوام کے دلوں کو چھو رہا ہے - سی پیک ہمیشہ کیلئے ہے اور ہمیشہ کیلئے رہے گا- سی پیک نے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کی ہے اور جب توانائی ، انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبے سی پیک کے تحت مکمل ہوں گے تو دوبارہ نئی تاریخ لکھی جائے گی کیونکہ تاریخ نے اتنی تیزرفتاری سے منصوبوں پرکام ہوتے ہوئے نہیں دیکھا اوریہ شاندار لمحات قوموں کی تاریخ میں محنت ،دیانت،امانت اور جہدمسلسل پر عمل پیرا ہونے سے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام جاری ہے اورتوانائی کے یہ منصوبے مقررہ مدت سے قبل مکمل ہوں گے - چین میں بھی توانائی کے اتنے بڑے منصوبے اتنی جلدی مکمل نہیں ہوئے جتنی جلدی پاکستان میں ہوں گے-میٹروٹرین کا منصوبہ چین کا پاکستان کے عوام کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے اوراس منصوبے کیلئے تمام تر سرمایہ کاری چین نے کی ہے -لاہوراورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کیلئے چین نے فنڈز کی دوسری قسط بھی جاری کر دی ہے اور ہم چینی قیادت اور ایگزم بنک آف چائنہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے میٹرو ٹرین کے منصوبے کیلئے بعض مسائل کے باوجودفنڈز فراہم کئے ہیں- پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت سی پیک کے راستے میں آنے والے چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں-

متعلقہ عنوان :