پاناما لیکس صرف پاکستان میں سیاسی ایشوہے، وزیر اعظم کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے ٗ مولانا فضل الرحمن

کنٹینر مال مویشی کیلئے ہوتے ہیں ٗ عیدکے بعدکنٹینرپرنہیں آؤں گا ٗسربراہ جے یو آئی

جمعہ 1 جولائی 2016 20:10

پاناما لیکس صرف پاکستان میں سیاسی ایشوہے، وزیر اعظم کو استعفیٰ نہیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پانا ما لیکس صرف پاکستان میں سیاسی ایشو ہے اور وزیر اعظم کو اس پر استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پانا ما مسئلہ آیا مگر اب وہاں اس پر بات تک نہیں ہوتی مگر پاکستان میں بعض سیاستدان اس کو سیاسی ایشو بنا کر استعمال کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عیدکے بعدکنٹینرپرنہیں آؤں گاکیونکہ یہ گھاٹے کاسوداہے، کنٹینر مال مویشی کیلئے ہوتے ہیں ۔قبائلیوں کے شناختی کارڈبلاک کئے جارہے ہیں جس پر وزیر داخلہ کو بار بار نشاندہی کرائی ہے ۔قبائلیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو رہا ہے،افغانستان کے حالات اچھے نہیں کہ مہاجرین واپس جائیں۔انہوں نے کہاکہ مہاجرین کوواپس بھیجنامشکل کام ہے تاہم مہاجرین کوقانون کے دائرے میں رکھناہوگا ٗافغانوں کاتعلق کسی بھی سرزمین سے نہیں جوڑناچاہئے۔