شہر کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،کمشنر سبی
محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 20:08
سبی (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء ) کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے کہا ہے کہ سبی کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،سبی ڈویژن کے اضلاع کے عوام کا معیار زندگی بلند بنانے اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے،سبی ڈویژن کے لیے 50کروڑ اور اضلاع کے لیے20-20کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی کام پائیہ تکمیل تک پہنچائیں جائیں گے،سبی بس ٹرمنل کی منتقلی،بخاری گراؤنڈ اور مویشی منڈی میں جدید پارک تعمیر کیئے جائیں گے ،پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے الہ آباد میں نئے اُوور ہیڈ ٹینک بنائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں صحفیوں سے بات چیت میں کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران،ایکسئین بی اینڈآر ون بشیر احمد ناصر،ایکسئین ٹو میر حبیب الرحمن ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جعفر بلوچ،ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقارالزماں کیانی و دیگر بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے کہا کہ نئے رواں مالی سال 2016-17میں صوبائی حکومت کی جانب سے ڈویژنل سطح پر پچاس پچاس کروڑ روپے جبکہ اضلاع کی سطح پر 20-20 کروڑ روپے ریلیز کیئے گئے ہیں جس سے ڈویژنل سطح پر اضلاع میں ترقیاتی کاموں کو تکیمل تک پہنچایا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ سبی ڈویژن کے اضلاع کوہلو ،ڈیرہ بگٹی،ہرنائی زیارت سمیت سبی میں بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے منصوبے بنائے جائیں گے جن سے براہ راست عوام مستعفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہید کوارٹر سبی میں پینے کے پانی جیسے مسئلے کو حل کرنے کے لیے الہ آباد میں نئی واٹر سپلائی اسکیم اُوور ہیڈ ٹینک کے ساتھ تعمیر کی جائے گی جس کے بعد الہ آباد اور غریب آباد کی گنجان آبادی کا پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ بس اڈہ جو کہ الہ آباد روڈ پر موجود ہے اسے جلد از جلد بس ٹرمینل کڑک رود پر منتقل کیا جائے گا جہاں پر ٹرانسپورٹرون اور مسافرون کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی اس کے علاوہ بخاری گراؤنڈ،مویشی منڈی اور ٹوی بوسٹر کے عقب میں اراضی پر جدید پبلک پارک تعمیر کیئے جائیں گے جس سے الہ آباد ،غریب آباد اور سنگین قلعہ ،ائے ون سٹی اور کلی درمحمدکے عوام کو پرفضا اور صحت مند تفریح کے مواقع فراہم ہوں گے انہوں نے کہا کہ شہر ی مختلف بازاروں بلخصوص لیاقت بازار کے ریڑھی بانوں اور خوانچہ فرشوں کوپرانی گوشت مارکیٹ کے عقب میں منتقل کیا جائے گا جس سے بازار کے رش میں بھی کمی آجائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع سبی اور اس سے ملحقہ دیگر علاقوں کی زرعی اجناس اور سبزیات کو محفوظ بنانے کے لیے زرعی نرسری کی جگہ پر جلد ہی مارکیٹ کمیٹی تعمیر کی جائے گی جس سے یہاں کے مقامی زمینداروں کو انتہائی فائدہ پہنچے گا اور مارکیٹ کمیٹی میں کولڈ اسٹوریج ،سائبان اورآکشن پلاٹ سے زمینداروں کی زرعی اجناس محفوط رہیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ پائی پاس پر ناڑی پل کے مقام پر شہر کے داخلی راستے پر ثقافتی ماڈل بناکر شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا اس کے علاوہ ہاکی گراؤنڈ میں تین ہزار افراد کے بیٹھنے کے لیے آڈیٹوریم کی تعمیر کو بھی ممکن بنایا جائے گا جس سے سبی میلہ میں شرکت کرنے والے مہمانوں سمیت یہاں کے کھلاڑیوں کو سہولت فراہم ہوگی،کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو مذکورہ اسکیمات کی پی سی ون جلد از جلد تیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد تکمیل تک پہنچانے کے لیے محکمے پی سی ون تیار کرکے رپورٹ پیش کریں تاکہ عوام تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کو دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہر صورت یقینی بنایا جاسکے اورعوام حکومتی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں سے براہ راست مستعفید ہو سکیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.