ملکی ترقی میں بلدیاتی اداروں کی نہایت اہمیت ہوتی ہے ،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں شروع سے ان اداروں کے قیام کا فقدان رہا ،مسلم لیگ (ن) جب بھی برسراقتدار آئی تو اس نے ملک میں بلدیاتی الیکشن کروائے ،موجودہ بلدیاتی الیکشن کے کامیابی سے انعقاد کا سہرا مسلم لیگ کی حکومت کے سر جاتا ہے

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدکا اجلاس سے خطاب

جمعہ 1 جولائی 2016 20:06

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں بلدیاتی اداروں کی نہایت اہمیت ہوتی ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں شروع سے ان اداروں کے قیام کا فقدان رہا لیکن مسلم لیگ نواز جب بھی برسراقتدار آئی تو اس نے ملک میں بلدیاتی الیکشن کروائے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کیں موجودہ بلدیاتی الیکشن جن کو منعقد کروانے کے لئے ہماری حکومت اور پارٹی نے بھرپور کوشش کر کے الیکشن کروائے جس کا سہرا مسلم لیگ کی حکومت کے سر جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں ضلع کونسل ہال اٹک میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے یہ اجلاس ضلع اٹک میں نئے منتخب ہونے والے چیئرمینوں کو دفتر مہیا کرنے کے سلسلے میں منعقد کیا گیااجلاس میں ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات ، اے ڈی سی اکرام الحق، اسسٹنٹ کمشنرز، ای ڈی اوز، ٹی ایم اوز، نئے منتخب ہونے والے چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلروں کی بڑی تعداد کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے اجلا س میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہماری حکومت چاہتی ہے کہ بلدیاتی اداروں کو نچلی سطح پر اختیارات منتقل کر کے انہیں بااختیار بناکر عوام الناس کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنا ہے اسی لئے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل کرنے کے لئے ہماری حکومت کوشا ں ہے انہو ں نے کہا کہ جب نچلی سطح کے منتخب نمائندوں کے پاس اختیارات ہوں گے تو بہتر طور پر لوگوں کے مسائل کو حل کر سکیں گے کیونکہ وہ لوگوں کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں عوام کو اپنے مسائل کے لئے مختلف دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں جس سے ان کی بہت خواری ہوتی ہے مگر بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کے منتخب ہونے کے بعد عوام کو اب اپنے مسائل کے لئے مقامی طور پر ہی حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور انہیں مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان پر لوگوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اب ان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کے مسائل کے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں اس طرح آپ حکومت کو عوامی مسائل کے حل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں ۔