کراچی میں اقتصادی راہداری منصوبے پر فرائض سرانجام دینے والے چینی شہریوں کیلئے چائنہ ٹاؤن تعمیر کرنے کا فیصلہ

چائنہ ٹاؤن میں چینی شہریوں کو بہترین رہائشی سہولیات کے علاوہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، ذرائع

جمعہ 1 جولائی 2016 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری پرفرائض سرانجام دینے والے چینی انجینئرز اور ماہرین کو فول پروف سیکیورٹی اور بہترین رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کراچی میں چائنہ ٹاؤن بنانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی سے تکمیل کے لئے ہزاروں چینی شہری مختلف شعبوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو کراچی کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ آئندہ مہینوں میں بڑی تعدادمیں چینی شہریوں کی پاکستان آمد متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مرکز کراچی میں چینی شہریوں کے لئے چائنہ ٹاؤن تعمیر کیا جائے گا جہاں جدید ترین سیکیورٹی آلات کے علاوہ بہترین رہائشی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ دوسرے مرحلے میں ملک کے دیگر بڑے شہروں میں چائنہ ٹاؤن تعمیر کئے جائیں گے ۔ امریکہ ،کینڈا، فلپائن اور دیگر ایشیائی ممالک میں چینی شہریوں کی بڑی تعداد مختلف منصوبوں میں فرائض سرانجام دے رہی ہے جن کے لئے بہترین چائنہ ٹاؤن تعمیر کئے گئے ہیں اب اسی طرز پر کراچی میں بھی پاکستان میں کراچی شہر میں چائنہ ٹاؤن تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :