پاکستان کی سالمیت کیخلاف بیان دینے والے سیاستدانوں پر پابندی کا قانون بنایا جائے،کسی ملک میں جمہوریت کی آڑ میں مادر وطن کیخلاف اول فول کہنے کی اجازت نہیں، فوج کے ضرب عضب آپریشن سے صورتحال بہتر ہوئی ،اچکزئی افغانوں کے ہمدرد ہیں تو ان کی وطن واپسی کیلئے کابل کو قائل کریں، ہم نے ان سے برادرانہ سلوک کی بھاری قیمت ادا کی ہے
مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا محمود اچکزئی کے بیان پرردعمل کا اظہار
جمعہ 1 جولائی 2016 20:05
لاہور/اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے محمود خان اچکزئی کی جانب سے افغان مہاجرین کی حمایت میں خیبرپختونخواہ کو افغانستان کا حصہ قرار دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے سینئر سیاستدان کی جانب سے یہ بیان نہایت افسوسناک ہے جن کے نہایت قریبی عزیز بھی موجودہ بلوچستان حکومت میں اعلیٰ عہدوں کے مزے لے رہے ہیں۔
جمعہ کو چودھری شجاعت حسین نے محمود اچکزئی کے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق و مغرب سمیت دنیا بھر کے کسی ملک میں بھی جمہوریت کی آڑ میں کسی کو اپنے ہی ملک کے خلاف ایسی باتیں کرنے کی آزادی دیکھنے یا سننے میں نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک افغان مہاجرین کا تعلق ہے افغانستان پر روسی قبضہ کے بعد پاکستان واحد ملک ہے جس نے 40لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی اور یہاں ان سے برادرانہ سلوک کیا جبکہ دس لاکھ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں رہ رہے ہیں، محمود خان اچکزئی کو اگر ان مہاجرین کی اتنی ہی فکر ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ ان کی باعزت وطن واپسی کیلئے افغان حکومت کو قائل کریں، اچکزئی صاحب کو یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ پاکستان نے اپنے ان افغان بھائیوں کو پاکستان میں بھائیوں کی طرح رکھنے کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے، ان کے باعث امن عامہ کی دن بدن خراب ہوتی صورتحال ابھی تک قابو میں نہیں آ رہی تھی لیکن جنرل راحیل شریف کی جرأت مندانہ قیادت میں ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشن کے بعد امید کی کرن پیدا ہوئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.