برسات میں سانپ‘ بچھو نکلنا شروع ہوگئے

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 20:03

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء ) برسات شروع ہوتے ہی سانپ‘ بچھو اور دیگر زہریلی اشیاء نکلنا شروع ہوگئی ہے جو انسانی زندگیوں کیساتھ ساتھ جانوروں کیلئے بھی خطرناک ہوسکتی ہیں برسات کے موسم میں اکثر اوقات آوارہ کتے‘ سانپ وغیرہ کھانے سے باؤلے ہوجاتے ہیں جو جانوروں اور انسانوں پر حملہ کرنے سے دریغ نہیں کرتے جس سے جانی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے چلائی جانیوالی مہم کے بھی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات شہریوں کیلئے خطرے کی علامت ہے شہریوں نے کمشنر سرگودھا اور ڈی سی او سرگودھا سے استدعا کی کہ وہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کریں۔

متعلقہ عنوان :