دریاؤں سے ملحقہ آبادیوں کو سیلابی صورتحال کا خطرہ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 20:03

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء ) ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے دریاؤں کے کٹاؤ کا سلسلہ مختلف مقامات پر جاری ہے جس کی وجہ سے دریاؤں کے قریب آبادیوں کو سیلابی صورتحال کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے اس سلسلہ میں مختلف اضلاع کی انتظامیہ نے دریاؤں کے کٹاؤ کے باعث آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں اس سلسلہ میں متعلقہ تھانوں کی پولیس کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ دریاؤں کے کٹاؤ کی صورت میں آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کیساتھ ساتھ اعلانات کروائیں تاکہ لوگ سیلاب کی صورت میں جانی و مالی نقصان سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :