سانحہ ماڈل ٹاون عدالتی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے درخواست

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 19:59

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء ) سانحہ ماڈل ٹاون عدالتی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق دائردرخواست کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔یہ متفرق درخواست عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کو گزرے دو برس ہو چکے ہیں مگر شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے اہل خانہ کو آج تک انصاف نہیں ملا جو کہ آئین اور قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون عدالتی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کرنے والاتین رکنی فل بنچ دو ججز کے ریٹائرڈ ہونے کی بناء پر تحلیل ہو چکا ہے لہذا انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے نیا بنچ تشکیل دیاجائے۔معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اس کیس کی جلد سماعت بھی کی جائے۔