لو میرج کیس، فریقین میں گھونسوں اور تھپٹروں کا مقابلہ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 19:59

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء ) لو میرج کیس میں شوہر کے حق میں بیان دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ آنے والی خاتون کو اپنے ہمرا ہ لے جانے کے لئے لڑکی اور لڑکے کے رشتہ داروں کا ایک دوسرے پر حملہ کردیا ،دونوں فریقین کے دوسرے کوگھونسے اور تھپٹر رسید کرتے رہے عدالتی سماعت کے موقع پرلڑ کی کے خاوند وقاص نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس نے لاہور کے علاقے اقبال ٹاون کی ثمینہ سے پسند کی شادی کی مگر لڑکی کے گھر والوں نے اسکے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔

لڑکی کی والدہ نے عدالت کو بتایا کہ وقاص نامی لڑکے نے اس کی بیٹی کو زبردستی اغواء کر رکھا ہے۔ثمینہ نامی لڑکی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ اس نے وقاص سے پسند کی شادی کی۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اسے اپنے شوہر کے ہمراہ جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالتی سماعت کے بعد دونوں فریقین کمرہ عدا؛ت سے باہر نکلے اور لڑکی کو اپنے ہمراہ لے جانے کی کوشش کی تو لڑکا اور لڑکی کے رشتہ دار ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہوئے حملہ آور ہو گئے۔اس لڑائی میں دونوں فریقین نے ایک دوسر پر تھپٹروں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا تاہم عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے لڑکی کو چھڑوا کر اسکے خاوند کی ساتھ بھجوا دیا۔