پرویز مشرف کا کوئی سوئس اکاؤنٹ نہیں ہے ، ان کے ہاتھ صاف ہیں،اگر کوئی ان کے سوئس اکاؤنٹس ثابت کرسکتا ہے تو ہم وہ اکاؤنٹس اس کے نام کروادیں گے

آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کا غیرملکی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون پر ردعمل کا اظہار

جمعہ 1 جولائی 2016 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل کے چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف کا کوئی سوئس اکاؤنٹ نہیں ہے ،اس حوالے سے بارہا وضاحت جاری کی جاچکی ہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کے ہاتھ صاف ہیں۔اگر کوئی ان کے سوئس اکاؤنٹس ثابت کرسکتا ہے تو ہم وہ اکاؤنٹس اس کے نام کروادیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک غیرملکی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے بنیاد اطلاعات کو سستی شہرت کا ذریعہ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو عدالتی چارہ جوئی پر بھی غور کیا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل(ر)پرویز مشرف کا کوئی سوئس اکاؤنٹ نہیں ہے۔اس حوالے سے بارہا وضاحت جاری کی جاچکی ہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کے ہاتھ صاف ہیں۔اگر کوئی ان کے سوئس اکاؤنٹس ثابت کرسکتا ہے تو ہم وہ اکاؤنٹس اس کے نام کروادیں گے