Live Updates

مریم نواز کی حکومت امور میں کوئی مداخلت نہیں،لگتا ہے کہ بھائی بہن نے کل گھر میں سارا پروگرام طے کیا تھا

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا عمران خان کے بیان پر رد عمل

جمعہ 1 جولائی 2016 19:55

مریم نواز کی حکومت امور میں کوئی مداخلت نہیں،لگتا ہے کہ بھائی بہن نے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی حکومت امور میں کوئی مداخلت نہیں،لگتا ہے کہ بھائی بہن نے کل گھر میں سارا پروگرام طے کیا تھا۔ وہ جمعہ کو عمران خان کے بیان پر رد عمل دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر گلبرگ میں واقعہ ہوا، کوئی تو عینی شاید ہونا چاہیے، واقعہ کسی ویران علاقے میں نہیں ہوا، پھر کوئی ثبوت نہیں ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ سب اداکاری کی جا رہی ہے، بھائی اور بہن نے لگتا ہے کہ کل گھر میں پروگرام طے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی حکومتی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات