Live Updates

عمران خان کیلئے اتنا ہی کہوں گا ،کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، کوئی اخلاقیات ہوتی ہے، پی ٹی آئی کا عجب تماشا ہے، پہلے جھوٹ بولتے ہیں، پھر جھوٹ کی بنیاد پر ایشو بناتے ہیں، جب ان کا جھوٹ پکڑا جائے تو معافی بھی نہیں مانگتے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کے بیان پر رد عمل

جمعہ 1 جولائی 2016 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کیلئے اتنا ہی کہوں گا ،کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، کوئی اخلاقیات ہوتی ہے، پی ٹی آئی کا عجب تماشا ہے، پہلے جھوٹ بولتے ہیں، پھر جھوٹ کی بنیاد پر ایشو بناتے ہیں، جب ان کا جھوٹ پکڑا جائے تو معافی بھی نہیں مانگتے۔

وہ جمعہ کو عمران خان کے بیان پر رد عمل دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دو سال اسی طرح دھاندلی دھاندلی کا شور مچائے رکھا، عمران خان کی وجہ سے ملک اور قوم کو اربوں کا نقصان پہنچا، عمران خان نے سیاست میں غیر شائستہ اندازگفتگو کو فروغ دیا، جوڈیشل کمیشن میں عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہوا تو پھر معافی بھی نہیں مانگی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسی طرح عمران نے آف شور کمپنیوں کا شور مچایا، عمران کی اپنی آف شور کمپنی نکلی تو قوم کو مسکرا کر دکھا دیا، آج پھر ایک بہتان لگایا، جب پکڑے گئے تو معافی نہیں مانگتے، خان صاحب سچائی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، یہ جھوٹا طرز عمل عمران خان کو زیب نہیں دیتا، عمران خان کیلئے اتنا ہی کہوں گا کہ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، کوئی اخلاقیات ہوتی ہے، پی ٹی آئی کا عجب تماشا ہے، پہلے جھوٹ بولتے ہیں، پھر جھوٹ کی بنیاد پر ایشو بنائے ہیں، پی ٹی آئی والے جھوٹ کی بنیاد پر بنائے گئے ایشوز پر احتجاج کرتے ہیں، پی ٹی آئی والوں کا جب جھوٹ پکڑا جاتا ہے تو پھر معافی بھی نہیں مانگتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات