Live Updates

مریم نواز کو کس نے اجازت دی کہ وہ شہزادی بن کر پھریں اور حکومت چلائیں، لاہور میں میری بہن پر بندوقیں تانی گئیں، ہراساں کیا گیا، حکمرانوں کا آخری وقت آ گیا ہے، عید کے بعد کرپشن کے خلاف تحریک چلاؤں گا، سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا، حکومت کوٹی او آرز کے لئے وقت دے رہے ہیں، معاملہ حل نہ ہوا تو عید کے بعد سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، سندھ پولیس میں سیاسی مفادات کے تحت بھرتیاں کی جاتی ہیں، جب تک تھانے کا نظام ٹھیک نہیں ہو گا کراچی میں دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 جولائی 2016 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں میری بہن پر بندوقیں تانی گئیں، ہراساں کیا گیا، مریم نواز کو کس نے اجازت دی کہ وہ شہزادی بن کر پھریں اور حکومت چلائیں، حکمرانوں کا آخری وقت آ گیا ہے، عید کے بعد کرپشن کے خلاف تحریک چلاؤں گا، سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا، حکومت کوٹی او آرز کے لئے وقت دے رہے ہیں، معاملہ حل نہ ہوا تو عید کے بعد سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، سندھ پولیس میں سیاسی مفادات کے تحت بھرتیاں کی جاتی ہیں، جب تک تھانے کا نظام ٹھیک نہیں ہو گا کراچی میں دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی۔

وہ جمعہ کو کراچی پہنچنے پر میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امجد صابری کے قتل اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا اغواء قابل مذمت ہے، کراچی میں رینجرز اچھا کام کر رہی ہے، جس کے باعث امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے لیکن جب تک خیبرپختونخوا کی پولیس کی طرح سندھ پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک نہیں کیا جائے گا، کراچی میں امن و امان کی صورتحال بالکل ٹھیک نہیں ہو سکتی، پولیس میں بھرتیوں کے دوران میرٹ کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں، سیاسی جماعتوں نے اپنے لوگ پولیس میں بھرتی کرائے ہوئے ہیں، جب تک تھانے کا نظام ٹھیک نہیں ہو گا کراچی میں امن نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں میری بہن اور ان کے دو بچے جا رہے تھے ، پہلے ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو سائیڈ پر لگایا، پھر سامنے سے ایک گاڑی نے آ کر ٹکر ماری، کالے شیشوں والی گاڑیاں تھیں، میری بہت اور بچوں پر بندوقیں تان لی گئیں، جس گھر کے باہر یہ سارا واقعہ ہوا، اس کے رہائشیوں نے بتایا کہمریم نواز گزر رہی ہیں اور ان کے پروٹوکول کی گاڑیاں ہیں، پاکستان کی کسی بھی بہن، ماں، بیٹی سے ایسا سلوک قابل مذمت ہے، حکمرانوں کو کس نے اجازت دی کہ وہ ملک کو اپنی جاگیر سمجھیں، اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتے ہیں، نواز شریف ملک سے باہر ہیں، مریم نواز حکومت چلا رہی ہیں، انہیں کسی نے اجازت دی ہے کہ شہزادی کی طرح رہیں، ٹیکس کا پیسہ ہمارا اور عام آدمی کو سائیڈپر لگایا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی چوری پکڑی گئی ہے، ساری سیاسی جماعتوں سے بات کروں گا، عید کے بعد تحریک چلاؤں گا، حکمران قوم کے مجرم ہیں، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں بنائی ہیں، میں تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک انہیں جیلوں میں نہ ڈلوا دوں، غریب لوگوں کو چوری پر جیل ڈال دیا جاتا ہے، اربوں روپے لوٹ کر نواز شریف کہتا ہے کہ احتساب کا قانون میں خود بناؤں گا، میں خود ٹی او آرز بناؤں گا، جب تک ساری قوم کھڑی نہیں ہو گی، ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شریف برادران نے 4 ارب کا قرضہ بھی لیا، اس کے باوجود انہیں 2013کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی، حکمرانوں نے عدلیہ کو خریدا ہوا ہے، نیب، ایف بی آر میں اپنے آدمی بیٹھائے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن میں لوگ خریدے ہوئے ہیں، پہلے دھاندلی کر کے الیکشن جیتے ہیں، پھر کرپشن بھی کرتے ہیں، ٹیکس کے پیسے سے لوگ بھی خریدتے ہیں، حکمرانوں کا آخری وقت قریب آ گیا ہے، مجھے پاکستان میں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں شوکت خانم کی فنڈریزنگ کے سلسلے میں آیا ہوں، کرپشن کے خلاف تحریک میں سب کو دعوت دیتے ہیں جو بھی آنا چاہیے آ سکتا ہے، ٹیکس لگا کر جتنا پیسا اکٹھا کیا جاتا ہے اس سے دگنا کرپشن کے ذریعے چوری کرلیا جاتا ہے، کرپشن کے خلاف سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کو ٹی او آرز کے لئے وقت دیں گے، جن ٹی او آرز پر نواز شریف کا احتساب کرنا ہے انی پر میرا بھی احتساب کرلیا جائے، جب میں نہیں ڈر رہا تو یہ کیوں ڈر رہے ہیں، نواز شریف اگر سمجھتا ہے کہ تاخیر سے ہم بھول جائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔(اح)

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات