نیلم جہلم منصوبے کی پاور ٹرانسمیشن لائن کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے پر توہین عدالت کی درخواست

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 19:53

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء ) لاہورہائیکورٹ نے نیلم جہلم منصوبے کی پاور ٹرانسمیشن لائن کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو فراہم کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر چئیرمین پیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک ن کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے من پسند ترک کمپنی کو نوازنے کے لئے نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا ٹھیکہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹھیکہ دیتے ہوئے قواعد و ضوابط کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا جبکہ چھیالیس کروڑ روپے کا ٹھیکہ ایسی کمپنی کو فراہم کر دیا گیا جو ناقص میٹریل فراہم کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہی ہے۔انہوں نے کہا عدالتی حکم کے باوجود چئیرمین پیپراء نے اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔جس پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر سولہ جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :