سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین کا رمضان بازاروں کا دورہ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 19:53

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء ) سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین بشریٰ امان نے مریدکے سٹی اور امامیہ کالونی فیروزوالہ کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا،انہوں نے رمضان بازار میں لگائے جانے والے سٹالوں کا معائنہ کیا اور اشیائے خودونوش کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں آنے والے لوگوں کی راہنمائی کریں کیونکہ رمضان بازاروں کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کو معیاری اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی ہے۔