ڈاکٹر عظمی کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے فریال تالپور کے قافلے میں داخل ہونے پر روکا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 19:12

ڈاکٹر عظمی کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے فریال تالپور کے قافلے میں داخل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جولائی ۔2016ء) ڈاکٹر عظمی کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے فریال تالپور کے قافلے میں داخل ہونے پر روکا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہمشیرہ عظمی خان کیساتھ لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ بدتمیزی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈاکٹر عظمی نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں مریم نوز کے پروٹول میں شامل پولیس اہلکاروں نے بدتمیزی کا نشانہ بنایا۔ تاہم اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عظمی کو سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے قافلے میں شامل پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدتمیزی کا نشانہ بنایا گیا۔