اوکاڑہ ،غیر قانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے پر چھ موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 1 جولائی 2016 18:49

اوکاڑہ۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) اوکاڑہ کے گرد و نواح میں غیر قانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے پر چھ موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کے مختلف مقامات پر دوران چیکنگ موٹرسائیکل سوار غیر قانونی نمبر پلیٹ نصب کئے ہوئے پائے گئے جس پر انہیں گرفتار کرلیاگیاگرفتار ہونے والوں میں محمد عباس سکنہ ٹھٹھہ لئی شادو، اویس علی،اسد الرحمن سکنہ 20ون آر ،غلام مرتضیٰ سکنہ پاکستانی پل،مظہر سکنہ فاروق نگر اور عالم سکنہ مپالکے شامل ہیں پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :