پاکستان سمیت عالم اسلام میں جشن نزول قرآن پاک کل منایا جائے گا

جمعہ 1 جولائی 2016 18:48

عارف والا۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) جشن نزول قرآن پاک کل 2 جولائی بروز ہفتہ کو پاکستان سمیت پورے عالم اسلام میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا،27رمضان المبارک کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کے موقع پر شبینہ ،حسن قرات اور عظمت قرآن پاک کے موضوع پر پروگرامز منعقد ہوں گے، جن میں علمائے کرام قرآن پاک کی عظمت اور رمضان المبارک کی فضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے ،اس موقع پرمساجد کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :