Live Updates

عیدالفطر پر من مانے کرائے وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چار ٹیمیں تشکیل

جمعہ 1 جولائی 2016 18:44

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں سے من مانے کرائے وصول کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کیلئے چار دی گئی ہیں جو سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی شازیہ قاضی کی سربراہی میں بسوں کے زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مذکورہ ٹیمیں عید تک فیلڈ میں رہیں گی اور جس بس اسٹینڈ پر زائد کرائے وصول کرنے کی شکایت موصول ہو گی تو اس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات