Live Updates

شریف فیملی نے عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ کے الزامات مسترد کردیئے

عمران خان کی بہن بھائی کی طرح جھوٹ نہ بولیں، مریم نواز شریف لاہور میں نہیں، وہ اسلام آباد میں موجود ہیں،ترجمان شریف فیملی کا عظمیٰ خان کے بیان پرردعمل کااظہار ڈاکٹر عظمیٰ کو بغیر تصدیق کے الزام نہیں لگانا چاہیے تھا، بے بنیاد الزام پر معافی مانگنی چاہیے،طلال چوہدری

جمعہ 1 جولائی 2016 18:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) ترجمان شریف فیملی نے عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بہن بھائی کی طرح جھوٹ نہ بولیں، مریم نواز شریف لاہور میں نہیں گئیں وہ ابھی تک اسلام آباد میں موجود ہیں، مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر عظمیٰ کو بغیر تصدیق کے الزام نہیں لگانا چاہیے تھا، بے بنیاد الزام پر معافی مانگنی چاہیے۔

جمعہ کو ترجمان شریف فیملی نے عمران خان کی ہمشیرہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف لاہور نہیں گئیں ابھی تک وہ اسلام آباد میں موجود ہیں، عمران خان کی بہن اپنے بھائی کی طرح جھوٹ نہ بولیں، سچ بولنا سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت کو حقیقت رہنے دیں اور مریم نواز ان کے اعصاب پر اتنی سوار ہیں کہ ان کو خواب میں بھی وہی دیکھائی دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جب واقعہ پیش آیا، مریم نواز شریف لاہور نہیں اسلام آباد میں موجود تھیں، رمضان میں جھوٹ بولنے سے پہلے 100دفہ سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عظمیٰ کو بغیر تصدیق کے الزام نہیں لگانا چاہیے تھا اور ڈاکٹر عظمیٰ کو بے بنیاد الزام پر معافی مانگنی چاہیے، انہیں چاہیے کہ وہ ٹی وی پر آ کرمعافی مانگیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات