Live Updates

عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ سے پو لیس اہلکاروں کی مبینہ بدتمیزی ‘گاڑی کو ٹکر دے ماری

پو لیس اہلکاروں نے مجھے ہر اساں کیا ‘میرے اور بچوں پر بھی بندوق تان لیں ‘عوام کو وی آئی پی کلچر سے نجات دلائی جائے ‘ڈاکٹر عظمی کا مطالبہ

جمعہ 1 جولائی 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) چیئر مین تحر یک انصاف کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے دعویٰ کیاہے کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مر یم نوازکے پروٹوکول کے لئے تعینات پو لیس اہلکاروں نے ان سے مبینہ بدتمیزی کی اور ایک گاڑی نے روکا جبکہ دوسری نے سامنے سے آکر ٹکر دے ماری، اس کا سخت نوٹس لینے جا نا چاہیے اور عام آدمی کو ایسے ’’وی آئی پی ‘‘لوگوں سے بچانے کیلئے بھی سیکورٹی فراہم کی جائے ۔

تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی لاہور میں رہائش پذیر بہن ڈاکٹر عظمی نے میڈیا کو بتایا کہ انکے ساتھ پو لیس اہلکاروں کی جانب سے گلبرگ میں نہ صرف بدتمیزی کی گئی بلکہ پو لیس اہلکاروں نے گاڑی سے باہر نکلنے پر مجھے ہر اساں بھی کیا ہے میں خر یداری کے بعد گھر واپس آرہی تھیں کہ اسی دوران کسی وی آئی پی کی سیکورٹی پر مامور پو لیس اہلکاروں کی ایک گاڑی نے اچانک سے سامنے آکر مجھے روکا جبکہ دوسری پو لیس کی گاڑی نے سامنے سے آکر مجھے ٹکر دے ما ری جس پر میں احتجاج کرتے ہوئے گاڑی سے باہر نکلی تو اس وقت میرے ساتھ میری بیٹی اور بیٹاتھے پو لیس اہلکاروں نے مجھے ہر اساں بھی کیا جب میں نے پوچھ یہ سب کیاہو رہا ہے تواسکے جواب میں پو لیس اہلکاروں نے مجھے بتایا کی کوئی وی آئی پی آیا ہوں جو بعد میں پتہ چلا کہ مر یم نواز کسی چوہدری عاصم نامی کے گھر آ ئی ہیں اسکے بعد مر یم نوازجب وہاں سے نکلی تو میں اور مر یم نوازنے بھی مجھے دیکھا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اعظمی نے مزید بتایا کہ پو لیس نے جو رویہ اختیار کیا ہے میں اسکی شدید مذمت کرتی ہوں مجھے اور میرے بچوں کو مار نے کی کوشش کی گئی ہے اور پو لیس اہلکاروں نے میر ے اور میرے بچوں پر بندوقیں بھی تان لیں تھیں میرا مطالبہ ہے کہ عوام کو بھی اسی سیکورٹی دی جائے جسکے ذریعے وہ ایسے وی آئی پیز کی سیکورٹی کے نشانہ سے بچ سکیں اور ذمہ دار پو لیس اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے اور عوام کو ایسے وی آئی پی کلچر سے نجات دلائی جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :