رینجرز پنجاب کا یونیفارم تبدیل کرکے ہلکے سبز رنگ سے رینجرز کا کیمو فلاج یونیفارم کردیا

ڈی جی رینجرز نے یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دیدی

جمعہ 1 جولائی 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) رینجرز پنجاب کا یونیفارم تبدیل کرکے ہلکے سبز رنگ سیرینجرز کا کیمو فلاج یونیفارم کردیا‘ ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

میڈ یارپورٹس کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے رینجرز افسران و جوانوں کے رعب اور وقار میں اضافے کے لئے سنگل کلر سے کمانڈو کیمو فلاج یونیفارم کرنے کی منظوری دی ڈی جی رینجرز کے فیصلے کے بعد پنجاب رینجرز کا یونیفارم مرحلہ وار تبدیل ہونا شروع ہوگیا ہے ‘ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں مکمل طور پر رینجرز کے افسران و جوان کمانڈو یونیفارم پہنیں گے ‘ واہگہ بارڈر پر بھی رینجرز جوانوں کا یونیفارم تبدیل ہوجائے گا ‘ رینجرز کا یونیفارم اس سے قبل بھی تبدیل ہوتا رہا ہے تاہم اس مرتبہ پانچ سال بعد پاکستان رینجرز پنجاب کی یونیفارم تبدیل کی جارہی ہے ۔

رینجرز کے تمام فارمیشنز ، ونگز اور بارڈر چیک پوسٹوں اور تیرہ ہزار کلومیٹر کا ایریا کور کرنے والے ہزاروں افسران و جوانوں کا یونیفارم تبدیل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :