سینیٹر حمداﷲ پر بات کروں گا تو پھرماروی سرمد پر بھی بات کرنا پڑے گی،اس لئے اس ایشو کو زیر بحث نہ لایا جائے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت

جمعہ 1 جولائی 2016 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران سینٹر حمد اﷲ اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جب ان سے سوال کیا گیا کہ سینیٹر حمد اﷲ اور ماروی سرمد کے درمیان جو کچھ ہوا اس پر روشنی ڈالیں تو مولانا فضل الرحمان نے برجستہ جواب دیا کہ اگر میں سینیٹر حمداﷲ پر بات کروں گا تو پھردوسری (ماروی سرمد) پر بھی بات کرنا پڑے گی،اس لئے اس ایشو کو زیر بحث نہ لایا جائے