Live Updates

شیخ صاحب کی دوستی اور دشمنی بارے کوئی پتہ نہیں چلتا‘مولانا فضل الرحمان

جمعہ 1 جولائی 2016 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے غیر رسمی بات چیت کے دوران ایک صحافی نے پوچھا کہ ایک تانگہ پارٹی کے سربراہ آجکل آپ کے خلاف بیانات دے رہے ہیں اور تنقید کر رہے ہیں، جس پر مولانا فضل الرحمان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بارے میں کہا کہ شیخ صاحب کی دوستی اور دشمنی بارے کوئی پتہ نہیں چلتا،شیخ صاحب میں مستقل مزاجی نہیں ،کبھی ایک کے ساتھ تو کبھی دوسرے کے ساتھ ہو جاتے ہیں،میرے خلاف جو بیانات دے رہے ہیں اور تنقید کر رہے ہیں اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :