رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں نجی ٹی وی چینلز پر اسلامی پروگراموں کے نام پر اسلام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت

جمعہ 1 جولائی 2016 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کہا کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں نجی ٹی وی چینلز پر اسلامی پروگراموں کے نام پر اسلام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور وہ لوگ اسلام کے مسائل بیان کر رہے ہیں جو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے ہی ناواقف ہیں، ان کی مثال ایسے ہے کہ میں ایک عالم دین ہوں اور ٹی وی پر بیٹھ کر انجینئرنگ اور میڈیکل سے متعلق بیان کرنا شروع کر دوں، اس پر ایک صحافی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مولانا اگر آپ میڈیکل سے متعلق بتائیں گے تو پھر دنیا میں کوئی بھی نہیں بچے گا،سب مر جائیں گے، اس پر مولانا فضل الرحمان سمیت تمام شرکاء نے زور دار قہقہہ لگایا

متعلقہ عنوان :