پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کر دی گئی ، معاہدے کے تحت دونوں ملک سال میں 2مرتبہ قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا بیان

جمعہ 1 جولائی 2016 18:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کر دی گئی ، معاہدے کے تحت دونوں ملک سال میں 2مرتبہ قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمعہ کو نفیس ذکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کر دی گئی اور پاکستان میں 55 بھارتی شہری اور 463ماہی گیر قید ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ملک سال میں دو مرتبہ قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بھی قید پاکستانیوں کی فہرست ہمیں فراہم کرے۔