مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورمعاون خصوصی طارق فاطمی کا ترک سفارتخانے کا دورہ

ترک سفیر سے استنبول ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، جانی نقصان پر افسوس کا اظہار پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، استنبول ایئرپورٹ پر حملہ ایسے لگا جیسے اسلام آباد میں ہوا، سرتا ج عزیز کی گفتگو ، د تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کئے

جمعہ 1 جولائی 2016 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے اسلام آباد میں ترک سفارتخانے کا دورہ کیا اور وہاں ترک سفیر سے ملاقات کر کے استنبول ایئرپورٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، استنبول ایئرپورٹ پر حملہ ایسے لگا جیسے اسلام آباد میں ہوا۔

جمعہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے اسلام آباد میں ترک سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے استنبول ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور وہاں پر موجود تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز اور طارق فاطمی نے استنبول بم دھماکوں میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر ترک سفیر سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام ترک حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استنبول ایئرپورٹ پر حملہ ایسے لگا کہ جیسے اسلام آد میں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، استنبول ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملے قابل مذمت ہیں۔