Live Updates

ہمارے پاس پروٹوکول نہیں تو کیا ہماری کوئی حیثیت نہیں ہے۔ڈاکٹر عظمیٰ

پولیس نے مجھے اور میرے بچوں کو ہراساں کیاہے،ہماری گاڑی روک کر بندوقیں تان لیں،پوچھنے پر بتایا کہ مریم نواز کا پروٹوکول ہے،مجھے لگا پولیس والے میرے بچوں کو مار دینگے،پچھلی بار ایف آئی آر کٹوائی کچھ نہیں ہوا،اب بھی کچھ نہیں ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 جولائی 2016 18:15

ہمارے پاس پروٹوکول نہیں تو کیا ہماری کوئی حیثیت نہیں ہے۔ڈاکٹر عظمیٰ

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا ہے کہ پولیس نے مجھے اور میرے بچوں کو ہراساں کیاہے،ایک دم ہمیں پولیس کی ایک کار نے سائیڈ پر کیا کہ ہٹ جائیں،دوسری کار سامنے سے آکر ہماری کارسے ٹکرائی،پولیس والوں نے ہم پر بندوقیں تان لیں۔انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کے ہمراہ گلبرک سے گزر رہی تھی کہ ایک دم ہمیں پولیس کی ایک کار نے سائیڈ پر کیا کہ ہٹ جائیں،دوسری کار سامنے سے آکر ہماری کارسے ٹکرائی جبکہ سائیڈ پر فٹ پاتھ تھا۔

اسی دوران پولیس والے نکلے اورہمارے اوپر بندوقیں تان لیں۔پولیس اہلکار ہمیں گاڑی سے نیچے اترنے کا کہتے رہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے نیچے اتر کر پوچھا کیا ہے یہ سب ؟ہمیں کیوں روکا گیا ہے؟پولیس والوں نے بتایا کہ مریم نواز کا پروٹوکول ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز ہیں جو یہاں کسی کے گھر افسوس کرنے آئی تھیں۔ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا کہ ایک سال قبل اسی دن میرے بچوں کو پولیس نے گاڑی سے اتار کرمارا تھا۔مجھے لگا تھا کہ آج پولیس والے میرے بچوں کو مار دینگے کیونکہ پروٹوکول کے وقت پولیس پر دہشت طاری ہوتی ہے۔پچھلی بار ایف آئی آر کٹوائی کچھ نہیں ہوا۔اب بھی کچھ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اگر پروٹوکول نہیں تو کیا ہماری کوئی حیثیت نہیں ہے؟

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات