پیپلز پارٹی نے سابق اسپیکراور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے خلاف کاروائی شروع کردی

ڈاکٹر فہمیدہ کا نام قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ سے خارج کروادیا

جمعہ 1 جولائی 2016 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) پیپلز پارٹی نے سابق اسپیکراور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے خلاف کاروائی شروع کردی ٗڈاکٹر فہمیدہ کا نام قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ سے خارج کروادیا۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سابق اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ کا نام قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ سے خارج کرواتے ہوئے انکی جگہ نفیسہ شاہ کو شامل کرلیا ٗنجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پارٹی کی درخواست پرقائمہ کمیٹی سے نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا نام خارجہ کمیٹی سے نکال کر انسانی حقوق کی کمیٹی میں شامل کیا گیا ٗفہمیدہ مرزا نے خارجہ کمیٹی سے نام نکالنے پر اسپیکر سے شکوہ بھی کیا ٗپارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فہمیدہ مرزا غیر فعال تھیں ان کی اس اہم کمیٹی میں پارٹی نمائندگی برائے نام رہ گئی تھی، اس لیئے ان کا نام واپس لے لیا گیا ہے۔