ایف پی ایس سی کی مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں گریڈ 16سے 19تک 20امیدواروں کی تقرری کی سفارش

جمعہ 1 جولائی 2016 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی )نے مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں گریڈ 16سے 19تک 20امیدواروں کی تقرری کی سفارش کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت موصلات کے ماتحت ادارے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر ویز پولیس میں بنیادی پے سکیل 16پر پنجاب کے راحیل اور محمد سہیل کوکمپیوٹر آپریٹر‘وزارت دفاع کے ماتحت ادارے ایف جی ای آئی کینٹ اینڈ گریژن میں بنیادی پے سکیل 17پر پنجاب کے زاہد حسین ‘محمد نوید سیال ‘ اویس احمد ‘عرفان خالد ‘سندھ کے منور علی ‘بلوچستان کے محمد اسلم کو لیکچرار ‘وزارت ٹیکسائل انڈسٹریز کے ماتحت ادارے ٹیکسائل کمشنرز آرگنائزیشن میں بنیادی پے سکیل 16پر زائرہ محمد ارشد کو ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ‘کابینہ ڈویژن کے ماتحت ادارے محکمہ موسمیات میں بنیادی پے سکیل 19پر محمد افضل‘عدنان عالم ‘ انور حسین اور شاہد عباس کو ڈائریکٹرز ‘وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے ماتحت ادارے جیالوجیکل سروے آف پاکستان میں بنیادی پے سکیل 18پر انعام اﷲ کو سینئر ڈرلنگ انجینئر ‘وزات کیڈ کے ماتحت ادارے وفاقی نظامت تعلیمات میں بنیادی پے سکیل 17پر زہرہ بانو کو لیکچرار فائن آرٹس ‘وزارت دفاع کے ماتحت ادارے آرڈیننس کارپس میں بنیادی پے سکیل 17پر رضوان شفیق احمد کو سول میڈیکل پریکٹیشنر ‘ایوی ایشن ڈویژن کے ماتحت ادارے میں بنیادی پے سکیل 17پر نثار احمد کو سکیورٹی آفیسر‘وزارت کیڈ کے ماتحت ادارے میں بنیادی پے سکیل 18پر عشا عقیل رانا کو اسسٹنٹ پروفیسر ‘عمارہ بھٹی کو فیزتھراپسٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔