Live Updates

مریم نواز کوکس نے اجازت دی کہ شہزادی بن کر گھومیں۔عمران خان

لاہور میں میری بہن کی گاڑی کو ٹکڑ ماری،بندقیں تانی گئیں،پروٹوکول نے بتایا کہ مریم نواز آرہی ہیں،مریم نواز کو کس نے اجازت دی کہ وہ حکومت چلائے،کراچی میں تیسرا شوکت خانم بنائیں گے،کرپشن کیخلاف عید کے بعد تحریک چلائیں گے،کرپشن کیخلاف تحریک میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،کرپٹ حکمرانوں کو جیلوں میں ڈالنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 جولائی 2016 17:59

مریم نواز کوکس نے اجازت دی کہ شہزادی بن کر گھومیں۔عمران خان

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں میری بہن کی گاڑی کو ٹکڑ ماری گئی،پروٹوکول والوں نے بتایا کہ مریم نواز آرہی ہیں،انہیں ملک کو جاگیر بنانے کی کس نے اجازت دی ہے،کس نے مریم کو اجازت دی کہ شہزادی بن کر گھومیں،یہ خود کوبادشاہ سمجھتے ہیں، مریم نواز کو کس نے اجازت دی ہے کہ وہ حکومت چلائے۔

عوام کوایک طرف لگا کر عوام کے ٹیکسوں پر پروٹوکول لگوا کر پھرتے ہیں۔ بیٹا 650کروڑ کے گھر میں رہتاہے۔انہوں نے کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف عید کے بعد تحریک چلائیں گے۔کرپٹ حکمرانوں کو جیلوں میں ڈالے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا۔کیا یہ بادشاہ ہیں کہ ان پر کوئی قانون لاگو نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جوڈیشری اور نیب میں اپنے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں۔

لوگوں کو خرید کر دھاندلی کرتے ہیں پھر پیسہ اکٹھا کرتے ہیں ان کا وقت ختم ہوگیا ہے،مجھے سنہری دور نظر آرہا ہے۔انہوں نے کراچی واقعات پر کہا کہ سندھ پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں۔عمران خان نے کہا کہ کراچی میں شوکت خانم کی فنڈریزنگ کیلئے آیا ہوں۔شوکت خانم کیلئے کراچی میں ہمیں زمین مل گئی ہے۔یہاں تیسرا شوکت خانم بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ٹھریک میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔کرپشن کیخلاف سب کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف سب کو یکجا کرینگے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات