Live Updates

عمران خان کی بہن کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے۔مریم نواز

جب واقعے کی اطلاع ملی تو اسلام آباد میں تھی،اسلام آباد سے 4بج کر 30منٹ‌ پر لاہور پہنچی ہوں۔ وزیراعظم کی صاحبزادی کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 جولائی 2016 17:59

عمران خان کی بہن کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے۔مریم نواز

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔یکم جولائی 2016ء) :وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہن کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس پر افسوس ہے،واقعے کی جب اطلاع ملی تو اسلام آباد میں تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی کے ساتھ لاہور میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کی جب اطلاع ملی تو اسلام آباد میں تھی۔واقعے کے بعد وہ اسلام آباد سے 4بج کر 30منٹ‌ پر لاہور پہنچیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں کو رمضان المبارک میں شرم آنی چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات