سانحہ داتا دربار بر صغیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے‘اشرف آصف جلالی

جمعہ 1 جولائی 2016 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) سربراہ تحریک لبیک یا رسول اﷲ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ سانحہ داتا دربار بر صغیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، مرکز روحانیت پر درندگی شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ہے،حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اﷲ علیہ کے دربار پر دھماکہ کرنے والے خوارج اور جہنمی ہیں،یہ وہی گرو ہ ہے جو کبھی طالبان اور کبھی داعش کے نام سے پہچانا جاتا ہے، سانحہ داتا دربار کے مجرموں کو سزا دی جاتی تو ملک مزید سانحات سے محفوظ ہو جاتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے ملک میں قیام اَمن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ حکومت نے داتا دربار دھماکوں کے مجرموں کی گرفتاری کے بارے میں کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے دِل اس عظیم روحانی مرکز پر ہونے والے اس سانحہ سے زخمی ہیں۔ حکومت مزارات اولیاء پر شرعی حاضری کو شرک قرار دینے والے مفتیوں کو شامل تفتیش کرے اور داتا دربار دھماکوں کے مجرم گرفتار کرکے منظر عام پر لائے اور انہیں قرار واقعی سزادے۔

متعلقہ عنوان :